ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں، امیرجماعت اسلامی

غریب کاشت کار اور مزدور کا ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، مسلط اشرافیہ نسلوں کا نقصان کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک January 05, 2025
فائل: فوٹو

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نےحکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ جمہوریت کمزور اور آزادی اظہار رائے پر ایک قسم کی پابندی ہے، ظلم و جبر کا نظام ہے اور لوگوں کو انصاف تک نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کاشت کار اور مزدور کا ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، غریبوں اور امیروں کے لیے الگ الگ تعلیمی نظام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط اشرافیہ نسلوں کا نقصان کررہی ہے، جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں