ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 اہم شرپسند گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں جبکہ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کرم و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کریک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی جن کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں