عرفی جاوید نے پہلی بار بغیر بولڈ فیشن مداحوں کے دل جیت لئے

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس دورے کی تصاویر شیئر کیں


ویب ڈیسک January 05, 2025

سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے حال ہی میں کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور کینسر کے خلاف لڑنے والے افراد کی مدد کے لیے عطیات کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنی منفرد شخصیت اور بولڈ فیشن کے لیے پہچانی جانے والی عرفی نے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ان مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

عرفی جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارتے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں۔ 

اپنی پوسٹ میں اُرفی نے مداحوں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا: "شکریہ @cpaaindia ان بچوں کے لیے جو آپ کر رہے ہیں! ان کے والدین کو بھی سلام، جن کی ہمت اور کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ گزارش ہے کہ آپ بھی @cpaaindia کو عطیہ کریں۔ ہر چھوٹا یا بڑا عطیہ معنی رکھتا ہے۔ مہربانی ایک طویل سفر طے کرتی ہے!"

عرفی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا یہ دورہ امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں