کراچی:
سندھ حکومت نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس کے بعد اتھارٹی نے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی شفاف چھان بین اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا، انکوائری مکمل ہونے تک صلاح الدین کو دفتر آنے ، بطور چیف ایگزیکٹو یا منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کے زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا کے نام پرکروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے تھے، گھپلوں کے انکشاف کے بعد 70 لائسنس منسوخ کیے گیے تھے۔
انکوائری مکمل ہونے تک چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کا اضافی چارج اور ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔