انوراگ کشیپ کا انکشاف: "میری پانچ فلمیں ابھی تک ریلیز نہیں ہوئیں!"

فلم انڈسٹری کہانی سنانے کے بجائے صرف ستارے بنانے میں مصروف ہے، فلمساز


ویب ڈیسک January 05, 2025

معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں بھارتی سینما کی بدلتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کہانی سنانے کے بجائے صرف ستارے بنانے میں مصروف ہے۔ 

انوراگ نے انڈسٹری کے روایتی طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں منافع اور مارکیٹنگ کو کہانیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

انوراگ کا کہنا تھا، "اب تجرباتی کام کرنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ یہ مہنگا پڑتا ہے۔ فلم کی فروخت کے طریقے پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے، جس سے فلم بنانے کا لطف ختم ہو گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ممبئی چھوڑ کر جنوبی بھارت منتقل ہو جائیں گے۔ "مجھے ایسی جگہ جانا ہے جہاں تخلیقی تحریک ملے، ورنہ میں یہاں بوڑھا ہو کر ختم ہو جاؤں گا۔"

انوراگ نے انکشاف کیا کہ ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہونے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے اپنی 2023 کی فلم کینیڈی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "یہ اب ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے کبھی فلمیں نہیں بنائیں۔"

'گینگز آف واسع پور' کے ہدایتکار نے کہا کہ بالی ووڈ میں نئے تجربات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "اداکار بننے کے بجائے، سب ستارے بننا چاہتے ہیں۔"

انوراگ نے بتایا کہ OTT پلیٹ فارمز نے آزاد فلمسازی کی جگہ محدود کر دی ہے  اور صرف چند لوگ ہیں جن کے ساتھ وہ تخلیقی گفتگو کر سکتے ہیں۔

انوراگ نے کہا کہ فلم ساز اب "شیف" کے بجائے "کیٹررز" بن گئے ہیں، جو صرف وہی پیش کرتے ہیں جو سامعین دیکھنا چاہتے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں