طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان

ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے، ترجمان افغان وزارت دفاع


ویب ڈیسک January 06, 2025
افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 13 افراد کو اس حوالے سے مکمل تربیت دے دی گئی ہے—فوٹو: طلوع نیوز

KABUL:

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی (9 ایم 135) گائیڈڈ میزائل فائل کردیے گئے ہیں۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے، وزارت قومی دفاع کے جنر اسٹاف میں آرٹیلری ڈائیریکٹوریٹ کے تحت میلان کونکرسی گائیڈڈ میزائل کے لیے 13 نوجوانوں نے ایک ماہ میں پروفیشنل اور عملی تربیت کا کورس مکمل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گائیڈڈ میزائل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فعال کردیے گئے ہیں، جو آرمرڈ ٹینکس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزارت خارجہ کے نائب وزیر سیاسی امور نے کابل میں ایک پروگرام کے دوران امارت اسلامی کی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

وزارت دفاع نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اور وزارت داخلہ کے تعاون سے اگلے سال کے لیے سیکیورٹی پلان اور ملک بھر میں عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں