اداکارہ نیلم منیر کی بارات کی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہوگئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے مہندی اور نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بارات کی تقریب کی متعدد تصاویر شیئر کر دیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘۔