شاہ رخ کی بیوی گوری خان نے اسلام قبول کر لیا؟ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑوں میں ہوتا ہے۔ 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ان کا رشتہ محبت، ایک دوسرے کیلئے احترام سمجھ بوجھ کی بنیاد پر قائم ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، شاہ رخ خان مسلمان ہیں جبکہ گوری ہندو تاہم ان کے مذہبی اختلافات کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز نہیں ہوئے۔
شاہ رخ اور گوری اپنے بچوں، آریان خان اور سہانا خان، کو دونوں مذاہب کی تعلیمات اور روایات سیکھائی ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر گوری خان، شاہ رُخ اور ان کے بیٹے آریان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔