اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد دیکھا جا رہا ہے، شیئرز کی خرید و فروخت میں تیزی


اسٹاف رپورٹر January 06, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں  633 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 118220 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 722 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 118314 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  کاروبار کے آخری دن مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، جس کی وجہ سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں