بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

ہیلی کاپٹر حادثات مودی سرکار کی کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کا نتیجہ ہیں، بھارتی ماہرین


ویب ڈیسک January 06, 2025

بھارت میں ہیلی کاپٹرز کے بڑھتے فضائی حادثات نے بھارتی اہلکاروں کی صلاحیت پر سنگین سوال اٹھا دیا۔

5 جنوری 2025 کو بھارتی کوسٹ گارڈز کا ہیلی کاپٹر ریاست گجرات میں گر کرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوا۔

مودی کے دور اقتدار میں دیگر شعبوں میں نااہلی کے ساتھ شعبہ ہوا بازی میں بھی آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں۔ کبھی بحریہ کے جہازوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور کبھی ہیلی کاپٹر موت بن جاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں۔

بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ گزشتہ 2 برسوں میں  بھارت میں کئی ہیلی کاپٹر حادثات ہوچکے ہیں جن میں فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ 16 مارچ 2023ء کو آرمی چیتا ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ہوا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے۔ اپریل 2023 میں بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔  

مئی 2023 میں بھارتی کوسٹ گارڈز کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران تباہ ہوا۔ اس حادثے نے آپریشنل حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھا دئیے۔ اکتوبر 2023 میں بھی بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کوریاست بہار میں امدادی مشن کے دوران ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ 4 نومبر 2023 کو کوچی میں چیتک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ پوربندر گجرات میں کوسٹ گارڈز کا ہیلی کاپٹر دوران لینڈنگ تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے۔  

بھارتی فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے آئے روز حادثات کے باعث ان کا ریسکیو آپریشن میں استعمال خطرناک بن چکا ہے۔ اس طرح کے ہیلی کاپٹرحادثات مودی سرکار کی کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کا نتیجہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں