سردیوں کی بارش کے منتظر شہریوں کیلیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

گزشتہ 2 روز لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 06, 2025

لاہور:

سردی کے  موسم میں بارش کے منتظر شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان سے بادل برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں، اور اس دوران موسم خشک رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں  خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش برسانے والے سسٹم نے گزشتہ 2 روز  لاہور اور صوبے میں بیشتر اضلاع میں بارش برسائی  تھی۔

آج پیر کے روز لاہور میں کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں