ایلن بارڈر نے پیٹ کمنز کو ٹرافی کیوں دی؟ کرکٹ آسٹریلیا کا موقف سامنے آگیا

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی گواسکر بارڈر ٹرافی تین ایک سے جیتی تھی


ویب ڈیسک January 06, 2025

کراچی:

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد کپتان پیٹ کمنز کو ایلن بارڈر کی جانب سے ٹرافی دینے کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا موقف سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ اسٹریلیا نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ فیصلہ کیا گیا تھا آسٹریلیا کی جیت پر ایلن بارڈر اور بھارت کی فتح پر سنیل گواسکر ٹرافی دیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ فاتح ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو سنیل گواسکر اور ایلن بارڈر دونوں ٹرافی دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

مزید پڑھیں؛ سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کو روند کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی

قبل ازیں، سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ ٹرافی دینے کی تقریب میں بھی موجود ہوتا تو اچھا لگتا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آسٹریلیا جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے دوست ایلن بورڈر کے ساتھ ٹرافی دینے کا موقع ملتا تو مجھے بہت اچھا لگتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی گواسکر بارڈر ٹرافی تین ایک سے جیتی تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے میچز آسٹریلوی میدانوں میں کھیلے گئے۔    

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں