پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم  اسلام آباد پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں  فلائٹ ای کے 612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔


ویب ڈیسک January 06, 2025
پاکستان کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے 188 رنز کے جواب میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں  فلائٹ ای کے 612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔

ایئرپورٹ پہنچنے کے فوری بعد ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔

اس کے علاوہ دونون ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ اسی وینیو پر 25 جنوری سے کھیلا جایے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں