عامر خان کے بیٹے جنید خان کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟ اداکار کا انکشاف
بالی ووڈ کی فلم مہاراج کے ذریعے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ چھ سال کی عمر میں ان میں ڈسلیکسیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کو ان کی اس حالت کا اندازہ فلم ’ تارے زمین پر‘ کی اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’کیونکہ اس فلم میں میرے والد نے ایک ایسے استاد کا کردار نبھایا تھا، جو ڈسلیکسیا کے شکار طالب علم کی مدد کرتا ہے۔ تب انہیں اندازہ ہوا کہ ان کا اپنا بیٹا بھی اس ہی بیماری میں مبتلا ہے‘۔