ہمت اور بہادری  کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے، وزیراعظم 

شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے اُمید کی کرن ہے، برسی کے موقع پر پیغام


ویب ڈیسک January 06, 2025
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔

وطن کے لیے جان قربان کرنے والے طالب علم اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے پاک مٹی کے فرزند شہید اعتزاز حسن کی شہادت کو یاد کرکے افسردہ ہیں، جن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے اُمید کی کرن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صرف 15 سال کی عمر میں اعتزاز نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اعتزاز کا بے لوث اور غیر متزلزل عزم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔ اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں