اسلحہ، شراب برآمدگی کیس؛ عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل بھی عدالت پیش نہ ہوئے


ویب ڈیسک January 06, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے علاقے میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ، اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں