روینہ ٹنڈن کی بیٹی کی پہلی فلم ’آزاد‘ کا ٹریلر جاری

روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور اجے دیوگن کا بھانجا امان دیوگن اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں


ویب ڈیسک January 06, 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن کی فلم ’آزاد‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم آزاد میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانے امان دیوگن اس فلم کے زریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک ڈاکو جو کہ باغی ہوچکا ہے، کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم آزاد 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں