پی ایم ٹی پر چڑھنے والا چور کرنٹ لگنے سے بیہوش

بیہوش شخص کو ریسکیو کرکے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 06, 2025

کراچی:

چوری کی نیت سے پی ایم ٹی پر چڑھنے والا شخص کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے بیہوش ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں پی ایم ٹی پرچڑھا شخص کرنٹ لگنے سے بیہوش ہوگیا جسے کے الیکٹرک اورایدھی رضا کاروں نے پی ایم ٹی پر چڑھ کر ریسکیو کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیہوش شخص نشے کا عادی اور لوہا چوری کرنے کی نیت سے پی ایم ٹی پر چڑھا تھا جہاں اسے  کرنٹ لگا اور وہ وہیں بیہوش ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ بیہوش شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کوشیرشاہ میں پی ایم ٹی پرچڑھنے والا شخص بھی چور تھا جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں