مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل حکام کے پاس درخواست جمع

منگل کے روز وکلا  کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، درخواست میں مؤقف


ویب ڈیسک January 06, 2025

راولپنڈی:

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کے وکلا نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست جمع کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق درخواست مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کروانے کے لیے داخل کروائی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ منگل کے روز وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، درخواست پر تا حال جیل انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو جواب نہیں دیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ درخواست کے ذریعے جیل انتظامیہ سے استدعا کی گئی کہ وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے کل انتظامات کیے جائیں، سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں