سابق چیف جسٹس نے ایک بار پھر فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی

سابق چیف جسٹس نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف گزشتہ درخواست پر عائد جرمانہ پر نظرثانی بھی دائر کردی


ویب ڈیسک January 06, 2025

اسلام آباد:

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں روکنے کی استدعا کردی ساتھ ہی گزشتہ درخواست پر عائد جرمانے کے خلاف نظرثانی بھی دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جرمانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

آئینی بنچ نے جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے دوبارہ ملٹری کورٹس اپیلوں پر سماعت موخر کرنے کی استدعا کردی اور کہا کہ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک اپیلوں پر کارروائی موخر کی جائے، میری درخواست کو غیر ضروری قرار دینے کی آبزرویشن بھی حذف کی جائے۔

قبل ازیں جواد ایس خواجہ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک آئینی بینچ کے قیام پر سوال اٹھاتے ہوئے فوجی عدالتوں میں زیر سماعت سویلین کا ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں