فرانس؛ مالک مکان کا مفت میں رہنے والے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے کا انوکھا طریقہ

کرائے داروں میں ایک ماں اور بیٹا شامل ہے


ویب ڈیسک January 10, 2025

شمالی فرانس میں ایک مالک مکان نے کرائے داروں کو سرد موسم میں گھر سے باہر نکالنے کیلئے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں نکلوا دیں۔

بہت سے یورپی ممالک کی طرح، فرانس میں بھی سردیوں کے موسم میں کرائے داروں کو گھر سے بے دخل کرنا غیر قانونی ہے، چاہے انہوں نے کرایا نہ دیا ہو۔

تاہم شمالی فرانس کے خطے Pas-de-Calais میں ایک مالک مکان اپنے کرایہ داروں کو گھر خالی کرنے پر ایسے مجبور کررہا ہے جس سے براہِ راست قانون نہ ٹوٹے۔

مزدروں کی ایک ٹیم مالک مکان کی پراپرٹی پر پہنچی اور دروازے اور کھڑکیوں کو تبدیل کرنے کے بہانے انہیں نکالنا شروع کر دیا۔
کرائے داروں کا دعویٰ ہے کہ ورکروں نے گاڑی میں گھر کے پرانے دروازے اور کھڑکیاں لوڈ کیں اور چلے گئے جس کی وجہ سے اب انہیں سردی کیوجہ سے سخت تکلیف اٹھانی پڑرہی ہے اور دن اور رات ہر ڈکیتی اور کوئی اور حادثے کا خطرہ ہے۔

کرائے داروں میں ایک ماں اور بیٹا شامل ہے۔ واقعے کے بعد والدہ نے مالک مکان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناقابل رسائی رہا۔

خاتون نے کھڑکیوں اور دروازوں کو گتے سے بند کر دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب گھر سے باہر نکلنے پر بھی بہت خوفزدہ ہے، اس لیے وہ اپنا سارا وقت گھر پر گزارتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں