وہ کونسا ملک ہے جہاں طلبا ہوم ورک کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟

ماہرین نے چھٹی سے بارھویں جماعت کے طلبا کا سروے کیا


ویب ڈیسک January 06, 2025

ایک نئے سروے کے مطابق، امریکا میں 70 فیصد سے زیادہ سیکنڈری اسکول کے طلبا ہوم ورک میں مدد کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

سروے میں مدد فراہم کرنے والے کیلیفورنیا کے دی ہارکر اسکول میں 11ویں جماعت کے طالب علم سان ہوزے نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے اردگرد بہت سے ساتھی طلبا اے آئی لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر ChatGPT کو اسکول کی بہت ساری اسائنمنٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سان نے پٹسبرگ، پنسلوانیا میں کارنیگی میلن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے محققین کے ساتھ مل کر 6 ویں سے 12ویں جماعت کے 306 طلبا کا سروے کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کتنی بار ہوم ورک کیلئے AI چیٹ بوٹ استعمال کرتے ہیں۔

نتائج سرور arXiv پر شائع کیے گئے جس سے انکشاف ہوا کہ 71 فیصد طلبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوم ورک کے لیے کم از کم ایک بار لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) کا استعمال کیا ہے۔ یہ شرح بالغوں میں اے آئی چیٹ باٹ کے استعمال سے زیادہ ہے۔

طلبا نے متعدد مضامین کے لیے ایل ایل ایم کے استعمال کی اطلاع دی، بشمول لینگویج آرٹس، تاریخ اور ریاضی کے اسائنمنٹ میں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں