ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے


احتشام مفتی January 06, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے۔ 

 عالمی بینک اور اس کے ذیلی اداروں کی پاکستان کے لیے 10سال کے طویل المدت ترقیاتی پلان کے تحت مجموعی طور پر 40ارب ڈالر کی فنانسنگ کی اطلاعات، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی ماحولیاتی تبدیلی و مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری دلچسپی کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 278روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

سپلائی بہتر ہوتے ہی بعد دوپہر معیشت میں ڈالر کی طلب بڑھنے بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 62پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 280 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ معیشت میں نمو بڑھانے اور اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ درآمدات 16فیصد بڑھ کر 5ارب ڈالر سے متجاوز ہوگئی ہے جس کے اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہورہے ہیں۔ 

دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بھی گذشتہ سے کمی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جو روپے کی قدر پر اثرانداز ہے۔ اسی طرح شرح سود میں ہونے والی کمی اور کائبور گھٹنے سے بھی روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں