سکھر:
سکھر کی سیشن کورٹ نے یونان کشتی حادثے میں جواب دہی کے لیے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر مقامی وکیل محمد علی شاہ نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، ایڈوزئز پرائم منسٹر کے خلاف کوتاہی برتنے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مقامی وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی لاپروائی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، 75 پاکستانیوں نے جان کی بازی ہاری، ذمہ داری ملزمان پر عائد ہوتی ہے، لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، فارن منسٹر سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا ساتھ ہی ایس ایس پی سکھر کو بھی طلب کرلیا۔
عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کیا ہے۔