جسٹن بیبر کے گانے کی قوالی ورژن نے لاہور میں دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل

یہ انوکھا مظاہرہ جدید پوپ اور روایتی صوفی موسیقی کے ملاپ کا خوبصورت امتزاج تھا


ویب ڈیسک January 06, 2025

لاہور کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران جسٹن بیبر کے مشہور گانے 'Baby' کو قوالی انداز میں پیش کیا گیا، جس نے حاضرین کو حیران اور محظوظ کر دیا۔

یہ انوکھا مظاہرہ جدید پوپ اور روایتی صوفی موسیقی کے ملاپ کا خوبصورت امتزاج تھا، جس نے طلباء اور اساتذہ سمیت تمام حاضرین کے دل جیت لیے۔ قوالی ورژن کی دھنوں نے محفل میں موجود ہر شخص کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

قوالی کے ذریعے گانے کے الفاظ میں موجود محبت اور جدائی کے موضوعات کو روحانی انداز میں پیش کیا گیا۔ 

ایک طالبعلم نے کہا، "یہ ایک لاجواب تجربہ تھا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موسیقی سرحدوں سے بالاتر ہو کر مختلف ثقافتوں کو قریب لا سکتی ہے۔"

جسٹن بیبر کا اصل گانا 'Baby'، جو 2010 میں ریلیز ہوا تھا، اپنی دلکش دھن اور نوجوان محبت کے جذبات پر مبنی اشعار کی بدولت عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں