بچوں سے زیادتی کے کیسز کیلیے نئی عدالتوں کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں لیگی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے بل پیش کیا

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بچوں سے زیادتی کے لیے نئی عدالتوں کے قیام کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے بل پیش کیا۔

اراکین نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کیلیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے منظور کر لیا۔ بل کے تحت ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بعد ریپ کے شکار بچوں کے لیے چائلڈ کورٹس کا قیام ہو گا۔

نوشین افتخار نے بل میں لکھا کہ بل کے تحت مجسٹریٹ زیادتی کا شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کریں گے جبکہ چائلڈ کورٹس 6 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ سنانے کی پابند ہوں گی۔

 

Load Next Story