جاپان میں بیوپاریوں نے موٹر بائک کے سائز کے برابر ایک ٹونا مچھلی 36 کروڑ 89 لاکھ پاکستانی روپے (13 لاکھ 23 ہزار ڈالر) کے عوض خرید لی۔
دارالحکومت ٹوکیو کی ٹویوسو فش مارکیٹ میں بیوپاریوں نے 20 کروڑ 7 لاکھ ین میں 276 کلو گرام بلیو فِن ٹونا خریدی۔
نیلامی میں کامیاب بولی میچلِن اسٹارڈ سوشی ریسٹورانٹس رکھنے والے اونوڈیرا گروپ اور ہول سیلر یامایوکی نے لگائی۔
یہ قیمت سال کی افتتاحی آکشن میں ادا کی جانے والی دوسری بڑی قیمت ہے،جبکہ ان خریداروں نے لگاتار پانچویں سال سب سے بڑی بولی جیتی ہے۔
ٹونا مچھلی کے لیے سب سے زیادہ قیمت کی ادائیگی کا ریکارڈ ایک ریسٹورانٹ مالک کیوشی کِمورا کے پاس ہے جو انہوں نے 2019 میں 278 کلو گرام بلیو فِن کے لیے ادا کی تھی۔
اونوڈیرا گروپ کا کہنا تھا کہ تازہ ترین شکار کو وپا پنے پورے جاپان کے ریسٹورانٹ میں سرو کریں گے۔