کیپ ٹاؤن:
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر ڈریسنگ روم میں بیٹھے ساتھی بھی ہنسی نہیں روک سکے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار تو ہوئی تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
کپتان شان مسعود نے 145 اور بابر اعظم نے 85 رنز بناکر شاندار آغاز فراہم کیا اس کے بعد خرم شہزاد 18، کامران غلام 28، سعود شکیل 23 پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغاز نے بھی مزاحمت کی اور وہ اب تک کریز پر بالترتیب 37، 33 کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
اسٹار بلے باز اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھے پُرسکون نظر آئے اور انہوں نے شرارت بھی کی۔
مارکو جانسن کے 14ویں اوور کے دوران بابر اعظم کو اپنی دوربین سے مضحکہ خیز حرکت کی جس کو کیمرے نے محفوظ کرلیا۔
بابراعظم ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دوربین کی مدد سے کچھ دیکھنے کی کوشش کررہے تھے اس دوران اُن کے ساتھ بیٹھے ساتھی بھی ہنس پڑے۔