افریقی بولر سے جھڑپ پر بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

اُس وقت مجھے غصہ آگیا تھا مگر یہ کرکٹ ہے جس میں سب بھول کر آگے بڑھنا ہوتا ہے، بلے باز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران افریقی بولر مولڈر سے ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے پہلی اننگز میں ناکامی اور دوسری اننگز میں حکمت عملی تبدیل کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی۔

ایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ ’اُس وقت غصہ آگیا تھا کیونکہ وہ لمحہ ہی ایسا تھا‘۔

انہوں نے اپنی بات کو مسکراتے ہوئے مزید بڑھایا اور کہا کہ یہ چیزیں کرکٹ کا حصہ ہیں اور انہیں ہم ان کے ساتھ ہی سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں بدقسمتی سے ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی تاہم دوسری اننگز میں کوئی حکمت عملی تبدیل نہیں کی اور ہم کوچ کی ہدایت کے مطابق کھیل رہے تھے۔

 

Load Next Story