بھارتی سینما کے راکنگ اسٹار یَش، جو اپنی مشہور فلم سیریز "کے جی ایف" کے ذریعے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم "Toxic: A Fairy Tale for Grown-ups" کا پوسٹر جاری کر دیا۔
یہ پوسٹر ان کے مداحوں کو 8 جنوری کو ایک خاص سرپرائز کا اشارہ دے رہا ہے، جو ان کی سالگرہ پر پیش کیا جائے گا۔
یش نے سفید ٹکسڈو جیکٹ اور فیڈورا پہنے ایک قدیم کار کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے دھوئیں کے چھلے بناتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
پوسٹر پر لکھا ہے: "His untamed presence is your existential crisis"، جو ایک منفرد اور دلکش کہانی کا اشارہ دیتا ہے۔
فلم کو "Fairy Tale for Grown-ups" قرار دیا گیا ہے اور یہ جاندار کہانی اور منفرد پیشکش کے ساتھ نئے انداز میں پیش کی جا رہی ہے۔
اس کی ہدایتکاری مشہور بین الاقوامی فلم ساز گیتو موہنداس نے کی ہے، جو نیشنل ایوارڈ اور سنڈینس فلم فیسٹیول کے گلوبل فلم میکنگ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم کی پروڈکشن وی این کے پروڈکشنز اور مانسٹر مائنڈ کریشنز کے بینر تلے ہوئی ہے۔
یش کے مداح 8 جنوری کو صبح 10:25 پر فلم کے اسپیشل اناؤنسمنٹ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ سال 2025 کے سب سے بڑے سینمائی لمحوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔