صوابی : دوسری بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کر دیا

 پولیس نےمقتول کی بیٹی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

(فوٹو: فائل)

پشاور:

صوابی کے علاقے مرغز میں گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق دختر اکمل خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے بھائی عباد کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لیے رشتہ داروں کے ہاں موضع ٹوپی گئی ہوئی تھیں، جہاں اطلاع ملی کہ ان کے والد اکمل خان کو کسی نے تشدد اور سر پر کسی چیز کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے گھر آ کر دیکھا تو والد کمرے میں خون میں لت پت پڑے تھے جبکہ معلوم ہوا کہ والد کو ان کی سوتیلی ماں نے قتل کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوتیلی ماں شوہر سے لڑائی جھگڑے کرتی رہتی تھی۔

 پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Load Next Story