کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، انگریز کمنٹیٹر کا پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف تعصب کھل کر سامنے آگیا

افریقی مبصر نے کامران غلام اور بابر اعظم کی بیٹنگ کے دوران تضحیک آمیز رویہ اپنایا


ویب ڈیسک January 06, 2025
فوٹو انٹرنیٹ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں انگلش کمنٹیٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر تعصب کا اظہار کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران دوسرے دن افریقی کمنٹیٹر نے کامران غلام اور بابر اعظم کو انگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا اور کھل کر اپنے تعصب کا اظہار کیا۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ دوسرے دن بیٹنگ کے دوران کامران غلام اور بابر اعظم کے درمیان تکرار ہورہی تھی۔ افریقی بولر مارکو جانسن نے جیسے ہی بال کی تو کامران غلام نے شاندار انداز سے اس کو روکا اور رن لینے کیلیے بابر کو آواز دی۔

اس پر افریقی مبصر نے کامران غلام اور بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ابوظبی میں پاکستان کے ایک کھلاڑی خرم منظور کے ساتھ کھیلتا تھا، وہ بیٹنگ کے دوران انگریزی میں ایسی اشتعال انگیز کالیں بھی کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کی انگریزی کمزور ہے انہیں انٹرویو کے وقت شرمندگی ہوگی ہے اور وہ پھر بات کا جواب دینے کے بجائے ہنسنے لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں