کراچی: ٹریلر اور کوسٹر میں تصادم، 7 افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی اور جناح اسپتال لیجایا گیا

(فوٹو: فائل)

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریلر اور کوسٹر میں تصادم سے خواتین اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کورنگی سنگر چورنگی اور بلال چورنگی کے درمیان  ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 7 فراد زخمی ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے جبکہ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کوسٹر میں سوار زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔

جناح اسپتال میں لائے گئے 4 زخمیوں کی شناخت 40 سالہ آ صفہ بی بی ، 45 سالہ شریف ، 8 سالہ عمر اور 21 سالہ رمشا شامل ہے جبکہ  2 خواتین سمیت  3 زخمیوں کو کورنگی سندھ گورنمنٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

حادثے سے متعلق پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Load Next Story