کراچی : جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاﺅن کراچی کے تحت شعبہ اسکول کے سالانہ نتائج کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین نے نظامت جبکہ ادارے کے مہتمم مولانا مظہر الدین نے تقریب کی صدارت کی۔
تقریب میں مختلف کلاسوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے درمیان سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے آصف موسی، عبدالکریم اسکانی، قاضی فخرالحسن، منیر شاہ و دیگر نے کہا کہ جامعہ مظہر العلوم نے اتحاد ٹاؤن میں علم کے متلاشیوں کے لئے بہترین باغ سجا دیا ہے اور اس سے علاقے کے ہزاروں افراد میں علم کی روشنی پھیل رہی ہے۔