آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا اہلیہ کے خلاف نازیبا پوسٹ پر شائقین کو جواب

انہوں نے بھارتی شائقین پر مزاحیہ جملے لکھے، جنہوں نے ان کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر غلیظ حملوں کا نشانہ بنایا


اسپورٹس ڈیسک January 07, 2025

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے اہلیہ کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے بھارتی شائقین کو سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دے دیا۔

سیریز میں فتح کے بعد انہوں نے بھرپور جشن منایا اور ساتھ ہی اپنی اہلیہ سے ہونے والی آن لائن بدسلوکی کا بھرپور مقابلہ بھی کیا، انہوں نے بھارتی شائقین پر مزاحیہ جملے لکھے، جنہوں نے میلبورن میں ان کے جشن کو غلط سمجھا اور اہلیہ کو سوشل میڈیا پر غلیظ حملوں کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران ہیڈ تنازع میں پھنس گئے تھے، انہوں نے ریشابھ پنت کی وکٹ اڑانے پر عجیب انداز میں جشن منایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں