عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

بشری بی بی کے وکیل خالد چوہدری کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر دی گئی


ویب ڈیسک January 07, 2025
رہا ہوتے ہی چئیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو عدالت لے جاؤں گا،عمران خان:فوٹو:فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن کورٹ میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔

بشری بی بی کے وکیل خالد چوہدری کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر دی گئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی۔ 

جونئیر وکیل  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے بانی پی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں