مشہور بھارتی اداکارہ کیخلاف بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا
معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریمشیا کے ساتھ فلم ’آپ کا سُرور‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بھارتی چائلڈ اسٹار کے طور پر اُبھرنے والی نند ہنسیکا موٹوانی ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف انکے بھائی کی سابقہ اہلیہ اداکارہ مسکان نینسی نے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی انکی طلاق کی وجہ بنی۔