پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں ایم آر آئی سروسز کا اجرا

شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز کا جلد آغاز ہوگا


ویب ڈیسک January 07, 2025
ایک کم خرچ میٹا مٹیریل کے ذریعے ایم آر آئی کی عکس نگاری کو بہت صاف، واضح اور تیز بنایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب کے ضلعی اسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔

منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آؤٹ سورس ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔

شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط کردیے گئے ہیں، دونوں اضلاع میں ایم آر آئی اسکیننگ سروسز پر 39 کروڑ  92 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ 

شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کردی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہوگی جس کی بدولت پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں