چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی


ویب ڈیسک January 07, 2025

آسٹریلیا کیخلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں انجری کے سبب دوسری اننگز میں بالنگ نہ کروانے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بالنگ کرنے سے قاصر رہے۔

کینگروز کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ لنچ کے فوراً بعد ایک اوور پھینک کر باہر چلے گئے تھے جبکہ کھیل کے اختتام پر ساتھی کرکٹر پراسدھ کرشنا کا کہنا تھا کہ بمراہ کو بیک اسپیزم ہوا ہے، وہ اسکینز کے لیے گئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ پر انجری کے بادل منڈلانے لگے

آسٹریلیا کے اس دورے پر جسپریت بمراہ کا ورک لوڈ تشویشناک رہا ہے، اس سریز میں انہوں نے نو اننگز میں 152.1 اوورز کرائے ہیں اور 13.06 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

سلیکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کرکٹر کے ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر انہیں انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آرام دینا چاہتا ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ تک مکمل فٹ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی

تاہم ابھی واضح نہیں بمراہ چیمپئینز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہوسکیں گے یا نہیں البتہ انکی شمولیت کا فیصلہ انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے امیر ترین کرکٹر کون؟ دولت میں ویرات کوہلی اور دھونی سے بھی آگے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بمراہ کو گریڈ 1 کی انجری ہوئی ہے تو ان کی ریکوری میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، گریڈ 2 کی انجری کی صورت میں بمراہ کی ریکوری 6 ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گریڈ 3 کی انجری انہیں 3 ماہ کے لیے کھیل سے باہر کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں