پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز ماہرین کا پول بنانے کا اعلان کردیا۔
انجینئرز ماہرین پرمشتمل پول مقامی اور بین الاقوامی پاکستانی انجینئرز پر مشتمل ہوگا جو انجینئرنگ شعبے کو ترقی دلوانے کے لیے تجاویز دے گا۔
رپورٹ کے مطابق انجینئر ماہرین کا پول پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل دے گا۔
چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ پول کا مقصد مختلف شعبوں کے تجربہ کار انجینئرز کو اکھٹا کرنا ہے، انجینئرز ماہرین اپنے اپنے شعبے میں بہتری کیلئے تجاویز دیں گے، انجینئرز ماہرین پاکستان کی سماجی، اقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی اور انفرااسٹریکچر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ہوگا، پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے، اہل پروفیشنلز پی ای سی ماہرین پول میں شامل ہوں۔