بھارت؛ شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر خاتون ایک بھکاری کیساتھ بھاگ گئی

میری بیوی محلے میں روز آنے والے بھکاری سے باتیں کرتی تھی اور منع کرنے پر اس کے ساتھ فرار ہوگئی؛ شوہر کا بیان


ویب ڈیسک January 07, 2025
بیوی گھر سے بھاری رقم بھی چرا کر لے گئی

بھارت میں خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے تھانے میں اپنی 36 سالہ بیوی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

راجو نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ محلے بھیک مانگنے کے لیے آنے والے 45 سالہ ننھے پنڈت سے میری بیوی باتیں کیا کرتی تھیں۔

بیان میں راجو نے مزید بتایا کہ بعد ازاں وہ دونوں موبائل فون پر بھی باتیں کرنے لگے۔ میرے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آئی۔

راجو نے بیان میں مزید کہا کہ اب میری بیوی گمشدہ ہے۔ اُس نے گھر سے جاتے ہوئے بڑی بیٹی خوشبو کو بتایا تھا کہ سبزی لینے جا رہی ہوں تاہم واپس نہیں آئی۔

پولیس کو بیان میں راجو نے کہا کہ ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ مجھے یقین ہے وہ بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

راجو نے الزام لگایا کہ میری بیوی گھر سے جاتے ہوئے بھاری رقم بھی چرا کر لے گئی جسے میں نے ایک بھینس بیچ کر حاصل کی تھی۔

پولیس مقدمہ درج کرکے بھکاری اور راجو کی بیوی کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں