کراچی؛ پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 5سالہ بچہ جاں بحق

گھر کے صحن میں بنے زیر زمین پانی کے ٹینک کا ڈھکن صحیح طرح سے بند نہیں تھا، ایس ایچ او منگھوپیر


اسٹاف رپورٹر January 07, 2025

کراچی:

منگھوپیر غریب آباد گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح منگھوپیر تھانے کے علاقے غریب آباد گوٹھ میں گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ہادی ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کر لیے۔

ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق متوفی بچہ صبح وقت سے پہلے سوکر اٹھا گیا تھا جبکہ گھر کے صحن میں بنے زیر زمین پانی کے ٹینک کا ڈھکن صحیح طرح سے بند نہیں تھا، متوفی بچہ اٹھ کر گھر کے صحن میں پہنچا تو اس کا پیر زیر زمین پانی کے ٹینک کے ڈھکن پر پڑا ٹو ٹینک کا ڈھکن ہٹ گیا اور بچہ پانی کے ٹینک میں گر گیا۔

ایس ایچ او منگھوپیر نے مزید بتایا کہ شور ہونے پر گھر والے سو کر اٹھے اور بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن چند منٹوں میں بچہ ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ متوفی بچے کے اہلخانہ کسی قسم کی کوئی کارروائی کروانا نہیں چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں