کوئٹہ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تھیوری و پریکٹیکل ٹیسٹ دیکر لائئسنس کی درخواست جمع کرادی


ویب ڈیسک January 07, 2025

کوئٹہ میں انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا سرپرائز دورہ کرکے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور لائسنس کے حصول کیلئے قوانین کے مطابق تھیوری اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیکر اپنی درخواست جمع کرادی۔

ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نظام عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر این ایچ ایم پی قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ سفری نظام کے لیے این ایچ ایم پی کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف اور جدید نظام سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ موٹروے پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت نے بہترین نظام کو یقینی بنایا، بلوچستان میں محفوظ اور شفاف ڈرائیونگ نظام کے قیام کے لیے این ایچ ایم پی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں