سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحتی میمورنڈم جاری

اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین تک محدود ہے، وفاقی وزارت خزانہ


ویب ڈیسک January 07, 2025
کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی، سندھ حکومت (فوٹو: انٹرنیٹ)

وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین تک محدود ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پینشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں