اکشے کمار کی بھانجی کونسی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں؟

اکشے کمار کی اپنی بھانجی سے متعلق جذباتی پوسٹ وائرل


ویب ڈیسک January 07, 2025

بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈین اداکار اکشے کمار کی بہن کی بیٹی سمر بھاٹیا بالی ووڈ میں جلد ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیا ہدایتکار سری رام راگھون کی فلم ’اکیس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی، جو رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اکشے کمار نے اپنی بھانجی کی پہلی فلم پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اخبار کی تصویر شیئر کی جس پر سمر کی تصویر نمایاں ہے۔

اکشے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یاد ہے جب میری تصویر پہلی بار اخبار کے صفحے پر آئی تھی، اس وقت مجھے لگا یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔ لیکن آج مجھے احساس ہوا کہ اپنے بچے کی تصویر وہاں دیکھنے کی خوشی اپنی تصویر دیکھنے سے بھی کئی زیادہ ہوتی ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش میری ماں آج زندہ ہوتیں، تو وہ کہتیں سمر پتر، تو کمال ہے۔‘

اکشے کمار کی اس جذباتی پوسٹ پر ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداح ان کی بھانجی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر ہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’اکیس‘ مڈہوک فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، جس میں دھرمندر اور جیدیپ اہلاوت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2025 میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی، اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں