اکشے کمار کی بھانجی کونسی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں؟
بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈین اداکار اکشے کمار کی بہن کی بیٹی سمر بھاٹیا بالی ووڈ میں جلد ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی بھانجی سمر بھاٹیا ہدایتکار سری رام راگھون کی فلم ’اکیس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی، جو رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اکشے کمار نے اپنی بھانجی کی پہلی فلم پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اخبار کی تصویر شیئر کی جس پر سمر کی تصویر نمایاں ہے۔
اکشے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یاد ہے جب میری تصویر پہلی بار اخبار کے صفحے پر آئی تھی، اس وقت مجھے لگا یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔ لیکن آج مجھے احساس ہوا کہ اپنے بچے کی تصویر وہاں دیکھنے کی خوشی اپنی تصویر دیکھنے سے بھی کئی زیادہ ہوتی ہے۔‘