پی ایس ایل10؛ ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان 

پی سی بی حکام اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند، ذرائع


محمد یوسف انجم January 07, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 11 جنوری کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے نئی تاریخ پر غور و خوض شروع کردیا ہے۔

بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران حکام کے حضور میں اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ڈرافٹ تقریب کی گوادر سے لاہور منتقلی کا امکان

ڈرافٹ تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کون سا غیر ملکی کھلاڑی کِس کیٹیگری میں شامل؟

قبل ازیں لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تقریب گوادر کے بجائے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب بارش کو دیکھتے ہوئے ممکنہ تاریخ بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں