خوبصورتی کیلیے کاسمیٹک سرجری کروانے والی خواتین کیلیے ایران کا بڑا اعلان

ایران میں خواتین کے پردے اور حجاب سے متعلق سخت قوانین نافذ ہیں


ویب ڈیسک January 07, 2025
ایران میں اصلاح پسند ہونے کی دعویدار حکومت کا نیا اقدام

اصلاح پسند ہونے کی دعویدار ایران کی نئی حکومت نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔ 

ایران میں زیادہ تر خواتین ناک کی سرجری کرواتی ہیں۔ کاسمیٹک سرجری کی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

تاہم اب ایران کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کی گئی۔

ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اب 18 سال کا ہونا لازمی نہیں بلکہ 14 برس کی لڑکیاں اور 16 سال کے لڑکے بھی یہ سرجری کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کی عمر 18 سال مقرر تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جا تی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں