موٹروے ایم -14 عیسی خیل کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، 2 افراد جان، 7 زخمی

کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حکام


ویب ڈیسک January 07, 2025

موٹروے ایم -14  عیسی خیل   کے قریب مسافر بس کو حادثے میں 2 افراد جان اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی ، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حادثے میں 2  افراد جاں بحق،2 شدید اور 5 معمولی  زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں سمیت  زخمیوں کو ٹی ایچ  کیو عیسی خیل  اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔