اسلام آباد:
حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت توانائی کی جانب سے مختلف آپشنز پر کام جاری ہے۔
وزارت توانائی حکام کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں، پانچ معاہدوں کے خاتمہ سے مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، پانچوں معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب روپے بنتی ہے، بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل کیے جانے سے بھی اربوں کی بچت کا تخمینہ ہے۔
ذرائع مطابق بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ریٹ تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، بگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف تبدیلی کی سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، 16 آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائے گا، بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز بھی زیر غور ہیں۔